احمد آباد،27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ لگایا۔انہوں نے نومبر 2017 میں گجرات کے سومناتھ مندر میں راہل گاندھی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر اس مندر میں گئے تھے تو پجاری نے انہیں ڈانٹا تھا، کیونکہ انہیں مندر میں بیٹھنا بھی نہیں آ رہا تھا۔ذرائع کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے احمد آباد میں بی جے پی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گجرات کے لوگوں نے ہی راہل گاندھی کی پول کھولی ہے۔وہ سومناتھ مندر گئے اور وہاں ایسے بیٹھ گئے جیسے نماز پڑھ رہے ہیں۔مندر کے پجاری نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ یہ مندر ہے، پاؤں کے اوپر پیر رکھ کر بیٹھئے۔ساتھ ہی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ نقل میں بھی عقل چاہئے۔کانگریس کے نئی نسل کے رہنما صرف انتخابات کے دوران ہی مندر جاتے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی بہن اور مشرقی اترپردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا جمعہ کو ایودھیا کا دورہ کریں گی۔بتا دیں رام جنم بھومی بابری مسجد کیس اس انتخاب میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے اہم مسئلہ ہے۔آدتیہ ناتھ نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ اگر انتخابات نہ ہو تو ان کے پاس مندر جانے کا وقت نہیں ہے۔بتا دیں نومبر 2017 میں اس وقت تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔